کراچی: فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

Published On 07 March,2024 04:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب کورنگی مہران ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔