کراچی: جنازے میں شامل لوگوں کو بھی نہیں بخشا: گرفتار ڈاکوؤں کا انکشاف

Published On 07 March,2024 04:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے ڈاکوؤں کی جانب سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی حراست میں موجود ملزمان سراج اور اکبر نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ قبل محمد شاہ قبرستان میں جنازے کی بس میں لوگوں کو لوٹا تھا۔

ملزمان نے منگو پیر میں ماربل کے گودام میں بھی ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نیو کراچی سمیت مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے، قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔