کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار چور گینگ کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے چوری کی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
ادھر نیو کراچی میں کسٹم اہلکاروں نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی، کسٹم اہلکاروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔