اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اسلام آباد سے اغوا ہو گئے، نجیب اللہ کے اغواء کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
نجیب اللہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تعینات گریڈ 19 کے افسر کے بھائی ہیں، مغوی نجیب اللہ نادرا ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں۔
مقدمہ کے متن کے مطابق نجیب اللہ رات گھر سے نکلے اور واپس نہیں آئے، صبح کال کر کے پشاور جانے کا بتایا، نجیب اللہ نے کچھ دیر بعد دوبارہ کال کرکے بتایا کہ پشاور ہوں، آواز بہت گھبرائی ہوئی تھی، دوبارہ کال آئی اور گھبرا کر کہا کہ مجھے کسی نے بٹھا لیا ہے۔
مقدمے میں مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شک ہے کہ بھائی نجیب اللہ کو کسی نے اغوا کر لیا ہے، پولیس نے مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی۔