بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں میاں بیوی سر عام لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔
بہاولپور کے بس سٹینڈ کے گیٹ نمبر ایک پر میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے پر چھریوں کے وار کیے جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔