خیرپور: (دنیا نیوز) پیر کی حویلی میں میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس کی سنوائی ہوئی، ملزم اسد شاہ، فیاض شاہ، امتیاز میراثی اور بی بی حنا شاہ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق ایس ایچ او امیر چانگ کا نام دوبارہ کیس میں شامل کر لیا، انسداد دہشت گردی سپیشل کے جج ندیم بدر قاضی نے پولیس پر غصے کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایچ او سے مکمل طور پر دوبارہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سابق ایس ایچ او امیر چانگ کی غفلت کے باعث بچی کا کیس معمہ بن گیا ہے، ان کا نام کیوں ایف آئی آر سے نکالا گیا، انکوائری کر کے حقیقت سامنے لائی جائے۔
عدالت نے 9 فروری تک کارروائی ملتوی کر کے ملزمان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔