ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 01 January,2024 01:45 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے 92 سکس آر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ 2فرارہوگئے۔ 

ڈی ایس پی رانا افتخار  کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس گاڑی کی سکرین کو نقصان پہنچا ، فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔