منچن آباد: تین بچوں کی ماں بدترین تشدد سے جاں بحق

Published On 30 December,2023 02:53 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) منچن آباد میں خاتون کو بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا گیا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

قتل کا واقعہ منچن آباد کے علاقے طارق کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کے جسم پر تشدد کے گہرے نشان پائے گئے۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کے قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔