اسلام آباد: بغیر اجازت پینا فلیکس لگانے پر سیاسی جماعتوں کیخلاف آپریشن جاری

Published On 30 December,2023 01:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے تین حلقوں میں منظوری کے بغیر بینرز، پینا فلیکس آویزاں کرنے پر سیاسی جماعتوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہر میں آپریشن کیا جا رہا ہے، غیر قانونی بینرز کیخلاف کارروائی سری نگر ہائی وے سمیت دیگر سڑکوں پر کی گئی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے پینا فلیکس ہٹائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن مانیٹرنگ افسر کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بغیر این او سی بینرز نصب کیے، بینرز یا پینا فلیکس لگانے سے پہلے منظوری اور فیس جمع کرانا لازمی ہے۔