گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں چور دکان کا شٹر اور تالے کاٹ کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون لے اڑے۔
چوری کی واردات گوجرانوالہ کے علاقے سیالکوٹی دروازہ کے قریب موبائل شاپ میں ہوئی، جہاں چور رات کے اندھیرے میں شٹر اور تالے کاٹ کر دکان کے اندر داخل ہوئے اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو دکان میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، چور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کے ساتھ 60 لاکھ روپے نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوئے، سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے شواہد اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔