رائیونڈ: کھیتوں سے 33 سالہ لاپتہ شخص کی لاش برآمد

Published On 26 December,2023 07:24 pm

رائیونڈ: (دنیا نیوز) جیابگا روڈ کے ساتھ کھیتوں سے 33 سالہ لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 33 برس ہے، ندیم 7 روز سے لاپتہ تھا، وہ گھر سے کام پر گیا تھا پھر واپس نہیں پہنچا۔

لواحقین کے مطابق تھانہ سٹی رائیونڈ میں ندیم کے لاپتہ ہونے کی درخواست بھی دی گئی تھی، علاوہ ازیں پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔