اسلام آباد: (دنیا نیوز) کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
کسٹم حکام کے مطابق 3500 قبل مسیح کے نوادرات بلوچستان سے اسلام آباد لائے گئےتھے ،منزل پر پہنچنے سے پہلے اسلام آباد کسٹم نے دیگر سامان کے ہمراہ نوادرات پکڑ لئے۔
محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500قبل مسیح کے ہیں، پرانے نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانا ناممکن ہے، نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں۔
کسٹم حکام نےنوادرات کو سخت سکیورٹی میں کسٹم ہاوس محفوظ کر لیا، محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کا جائزہ لینے کے بعد نوادرات کو انتہائی قیمتی قرار دے دیا۔
یہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ سمگل کئے جا رہے تھے، سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا، محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کے حصول کے لئے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا۔
کلکٹر کسٹم اسلام آباد کا کہنا ہے کہ نوادرات سمگلنگ کے حوالے سے چند روز قبل اطلاع موصول ہوئی تھی، نوادرات کی سمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔