سیہون شریف: دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Published On 09 November,2023 10:50 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) انڑپور کے کچے میں دو برادریوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کھوسہ اور ماچھی برادری کے درمیان ہوا، دونوں گروپوں کے مسلح افراد کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت دوست علی کھوسو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں غلام علی کھوسو، اشرف ماچھی سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان تنازع بڑے عرصے سے جاری ہے، فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔