نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
تھانہ نوشہرہ پولیس کے اہلکار ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ملزم موقع پر دم توڑ گیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔