نارووال: وزیر اعلیٰ کا بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس، ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

Published On 16 October,2023 02:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے نارووال میں بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران کا ایسا رویہ نا قابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر نارووال واضح ہدایات کے باوجود موقع پر نہ پہنچے، وہ بغیر اجازت سٹیشن چھوڑ کر کسی دوسرے شہر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا۔