گوجرانوالہ: پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

Published On 14 October,2023 04:36 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو قیمتی سامان اور نقدی سے محروم کر دیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ نوشہرہ ورکاں کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس سے مشابہ یونیفارم پہن کر سڑک پر ناکہ لگایا اور متعدد شہریوں کو نقدی، موبائل اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہو چکے تھے، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی، متاثرین کی شکایت پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔