بہاولنگر: (دنیانیوز) محلہ تاج پورہ میں ایک گھر سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں تین سے چار دن پرانی ہیں، مقتولین کی شناخت فتح محمد اور عشرت بانو کے ناموں سے ہوئی جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول فتح محمد سکول ٹیچر اور اس کی بیوی بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کردی، تا حال ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔