کراچی: جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث 2 ایس ایچ او معطل

Published On 14 October,2023 11:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 2 ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں ایس ایچ او کی عہدے میں تنزلی کرکے انکوائری کا آغاز کردیا، معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی اور ایس ایچ او الفلاح شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جراٸم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔