ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ہیڈ کانسٹیبل شہید، ڈرائیور زخمی ہو گیا

Published On 14 October,2023 11:24 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) قادر پور موڑ پر ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی اہلکار کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے حملہ میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت جمشید چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔