اوکاڑہ : (دنیانیوز) اوکاڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
تھانہ راوی پولیس کے مطابق ملزمان میں نثار ،قیصر اور یاسین شامل ہں ، ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔