کچلاک: (دنیا نیوز) نیو کچلاک کے علاقے سے اے این پی کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش برآمد ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق ایس ایچ اونیوکچلاک عابد مینگل کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی شیخ جمال اٹوزئی سے اے این پی رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش ملی ہے، واقعہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے، جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے، خودکشی ہے یا پھر قتل واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ایس ایچ او عابد مینگل نے مزید بتایا کہ موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔