اوکاڑہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 16 ون اے ایل میں سفاک شخص ڈنڈوں کے وار سے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حنیف کا اپنی بھاوج مقتولہ حنیفاں بی بی سے زمین کے حصے کا تنازع چلا آ رہا تھا، ملزم کی اسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر اس نے حنیفاں بی بی کو ڈنڈوں سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی ہے، ڈی پی او منصور امان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔