بولان: دو قبائل میں مورچہ بند فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Published On 12 September,2023 08:58 am

بولان: (دنیا نیوز) بولان کے نواحی گاؤں میں دو قبائل کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی رکا نہیں، فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ 16 گھنٹے سے جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ابڑو اور لہڑی قبائل سے ہے، واقعہ پر ضلعی انتظامیہ بولان بے بس نظر آ رہی ہے۔