نیو کراچی سلیم سنٹر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 12 September,2023 09:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عمر جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فرحان نامی شہری جان کی بازی ہار گیا تھا۔