منڈی بہاؤالدین: دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

Published On 10 September,2023 05:10 pm

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی دو اور قیمتی انسانی جانیں کھا گئی، مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سوہاوہ ڈیرہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ محمد اکرم اور 18 سالہ انس شامل ہیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔