قصور: (دنیا نیوز) عوام کو تحفظ دینے والے قانون کے محافظ بھی ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہو گئے، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو بھی لوٹ لیا۔
بھٹہ چوک میں نجی فارمیسی میں دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا کر صفایا کر ڈالا، ڈاکوؤں نے فارمیسی میں پولیس یونیفارم میں آنے والے ملازم کو بھی نقدی و موبائل سے محروم کر دیا.
— Farhan Nazir (@Farhannazirryk) September 18, 2023
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو پولیس ملازم سے اور فارمیسی پر ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، چہرے واضع ہونے کے باوجود تھانہ اے ڈویژن پولیس ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ کر سکی۔