خانیوال : (دنیانیوز) خیابان ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں خاتون (بیوی ) جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا ۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ، پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو کے مطابق بیوی کوتیزدھار آلے سے گلا کاٹ کر اور سرمیں وارکرکے قتل کیا گیا جبکہ شوہر کوشدید زخمی کیا گیا ہے ۔
ریسکیو کے مطابق قتل کی واردات کا علم صبح کے وقت ہوا ، ریسکیو نے زخمی شوہرکو ابتدائی طبی امداد کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ، پولیس کے مطابق واردات خاندانی دشمنی کا نتیجہ لگتی ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔