لاہور: (دنیا نیوز) مناواں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں پیش آیا جہاں ملزم کیف ظفر اور رضا نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 23 سالہ راشد اور 18 عبدالرحمن شامل ہیں، مقتولین کی ملزم فریق کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں جبکہ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔