کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے اہم رکن محمد عابد کو گرفتار کر لیا ہے۔
رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ محمود آباد میں کی گئی، گرفتار ملزم محمد عابد کا تعلق لیاری گینگ وار اور کالعدم بی ایل اے سے ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے، ملزم چنیسر گوٹھ میں بلڈرز، منشیات کے اڈوں اور گٹکا فروخت کرنے والوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔