لندن: (دنیا نیوز) لندن میں 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں اور چچا پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تینوں کو آج گلڈ فورڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، دو روز قبل مقتولہ سارہ کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک کو پاکستان سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 10 سالہ سارہ شریف برطانیہ کے شہر ووکنگ میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئی تھی، قتل کے معاملے پر والد، سوتیلی ماں اور چچا برطانوی پولیس کو مطلوب تھے۔