خیر پور: (دنیا نیوز) خیرپور امیر پور شاہ لطیف تھانے کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کرکے 4 افراد مار دیئے۔
شیخ برادری کے دونوں گروپوں میں تصادم رشتہ داری کی وجہ سے ہوا، 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ایس ایس پی خیر پور کے مطابق دونوں گروپوں میں جھگڑا طول پکڑنے پر تصادم ہوا، دونوں گروپوں کے لوگ قتل اور زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس نے تفتیش روع کردی۔