رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس مقابلہ تھانہ سی ڈویژن کے علاقے میں ہوا جہاں 3 ڈاکوؤں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزم چوری، ڈکیتی، راہزنی سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔