بہاولنگر: (دنیا نیوز) تعلقات ختم کرنا جرم بن گیا، خاتون نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آشنا پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب سے اسلم نامی شخص بری طرح جھلس گیا جسے مقامی ڈاکٹرز نے بہاولپور ریفر کر دیا، پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عابدہ اور اسلم کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے، اسلم کی کنارہ کشی پر خاتون نے اس پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کا یہ واقعہ چک 58 فور آر میں پیش آیا۔