فیصل آباد : کار پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Published On 30 June,2023 03:48 am

فیصل آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار سوار باپ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 2 گروپوں میں پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔