اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے بچوں سے متعلقہ جرائم پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں۔
اسلام آباد پولیس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لئے سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ آپ کی توجہ آپ کے بچوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور آپ کے بچے ہمارے بچے ہیں ان کی حفاظت میں ہماری مدد کریں۔
بچوں سے متعلقہ جرائم۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 4, 2023
اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔
بچوں کو انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں۔
بچوں کے اردگرد افراد کے رویوں پر نظر رکھیں ۔
کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
مدد کےلیے گھر کے دوسرے افراد یا پکار 15 سے…