وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

Published On 01 June,2023 02:09 pm

اسلام آباد : (دنیانیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے، وفاقی نظامت تعلیمات اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے  ۔