کراچی: پولیس کا سٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک،2 گرفتار

Published On 13 May,2023 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے گلشن اقبال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرمنلز کو دھر لیا، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرمنلز شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، عزیز بھٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں واردات کی اطلاع مددگار 15 کو ملی، پولیس مددگار 15 نے محض 4 منٹ میں موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان کے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔