پشاور: حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان گرفتار

Published On 13 May,2023 11:32 am

پشاور: (دنیانیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) خیبرپختونخوا زون نے پشاور میں مختلف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث میں 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان ایف آئی اے پشاور کے مطابق گرفتار ملزمان میں جاوید خان، عبدالمطلب اور ذیشان شامل ہیں ، چھاپوں کے دوران ملزمان سے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق  ملزمان سے مختلف بینکوں کے 25 چیکس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق لسٹیں بھی برآمد کرلی گئیں، ملزمان یو اے ای درہم کی خریدو فروخت کے لئے چیک وصول کرتے تھے۔