ڈی آئی خان: زمین کے تنازع پر چچا کی فائرنگ ، 2 بھتیجے جاں بحق

Published On 13 May,2023 03:41 pm

ڈی آئی خان: (دنیانیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں چچا کی فائرنگ سے 2 بھتیجے جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں زمین کے تنازع پر دہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، تھانہ پروا کی حدود چشمہ شوگرملز ٹو کےقریب چچا نے فائرنگ کر کے اپنے 2 بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ملزم وارادت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا

پولیس کی جانب سے 3افراد کےخلاف دہرےقتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔