لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل طلبی کے باوجود آج اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے۔
عثمان بزدار کو 10 اپریل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کیا تھا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان کے وکیل اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے اور ایک ہفتے کا مزید وقت مانگ لیا، وکیل نے اینٹی کرپشن کو بتایا کہ عثمان بزدار کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل اور عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے 10 اپریل کو طلب کر لیا
سابق وزیر مملکت زرتاج گل کو بھی آج اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کیا ہوا تھا وہ بھی پیش نہ ہوئیں، زرتاج گل کی جانب سے ان کے پرائیویٹ سیکرٹری اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ زرتاج گل شہر سے باہر ہیں، جمعرات کو اینٹی کرپشن میں پیش ہوں گی۔