گھریلو جھگڑے پر نواسے نے نانی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

Published On 02 April,2023 01:30 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) معمولی گھریلو جھگڑے پر نواسے نے اپنی نانی کو تیز دھار آلے سے قتل کر ڈالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کرنے سے لواحقین نے انکار کر دیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔