ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) موٹروے ایم فور پر نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر پولیس کے ساتھ عدالت جانے والا مدعی جاں بحق ہوگیا۔
میاں چنوں کی پولیس حافظ آباد مجسٹریٹ کی عدالت میں مدعی کو پیشی پر لے کر گئی تھی، واقعہ میں پولیس کے 2 جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق شخص کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال جبکہ پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔