کراچی: مقتول ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قراۃ العین گرفتار

Published On 02 April,2023 09:06 am

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں پولیس نے مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو گرفتار کرلیاہے ۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے ، زخمی اسسٹنٹ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائرنگ میں ڈاکٹر کی اسسٹنٹ بھی زخمی ہوئی تھی۔