سی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم گروپ کا اہم دہشتگرد گرفتار

Published On 01 April,2023 04:31 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم گروپ کے اہم دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی حیدر آباد کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت عمار خان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم جماعتوں ٹی ٹی اے، ٹی ٹی پی سے ہے۔

گرفتار دہشتگرد کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کوٹری جامشورو سے گرفتار کیا گیا ہے۔