خیرپور پولیس کی کارروائی، ڈکیت گروپ سمیت 50 ملزمان گرفتار

Published On 01 April,2023 08:45 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری میں ملوث 8 گینگ برسٹ کرکے ڈکیت گروپ سمیت 50 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل چوری اور ڈکیتی کرنے والے 8 گینگ گرفتار کر لیے گئے ہیں، قومی شاہراہ سے ادویات کا کنٹینر چھیننے والے گروہ کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 65 لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ ادویات برآمد کرلی گئی ہیں۔

چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 40 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ کاریں اور 45 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ضلع بھر میں قتل کے 10 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔