قصور:( دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی گاؤں بھمبہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جہاں رشتہ نہ دینے پر سفاک ملزمان نے گولیاں مار کر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ورثا کے مطابق مقتولہ اقراء بی بی کی منگنی کے لیے اس کے گھر مہمان آئے ہوئے تھے کہ ملزمان حملہ آور ہوگئے۔
ملزم عثمان نے رشتہ نہ ملنے کے رنج میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اقراء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔