ٹیکسلا: (دنیا نیوز) تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں جواں سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی حنا کو بیلچہ کے ساتھ قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئےگئے ،ملزم لاش کے ٹکڑوں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر جی ٹی روڈ پر مختلف جگہ پر پھینکتا رہا۔
پولیس نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا، ملزم ٹیپو کی نشاندہی پر لاش کے کچھ ٹکڑے مختلف علاقوں سے مل گئے ، مقتول لڑکی حنا کا سر اب تک نہیں مل سکا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ٹیپو مدعی کے ساتھ مل کر مقتول لڑکی کو تلاش کرتا رہا ، پولیس کو شک ہونے پر ملزم سے تفتیش کی تو اعتراف جرم کر لیا۔
ملزم کا مقتول لڑکی سے ایک سال سے معاشقہ چل رہا تھا، لڑکی کسی دوسرے لڑکے سے فون پر بات کرتی تھی جس کا ملزم ٹیپو کو رنج تھا۔