اے این ایف : مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

Published On 12 March,2023 09:40 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی منشیات فروشی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف شہروں سے منشیات سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں خاتون سمگلر سمیت 2ملزمان سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرلی ۔

اے این ایف حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملزم کے پیٹ سےہیروئن بھرے 45 اور ایک کیفین بھرا کیپسول برآمد کرلیا ۔

ایک اور کارروائی میں کراچی کے رہائشی مُلزم سے 75 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔