کراچی: لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ڈاکوؤں پر عوام کا بدترین تشدد

Published On 12 March,2023 04:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ رات لیاقت آباد میں دو مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ڈاکوؤں کو شہری نے موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر روکا تھا، ملزمان موٹر سائیکل سوار نوجوان سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوئے تھے۔

 

شہری کی ٹکر کے بعد دونوں ڈاکو اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل بھاگے، شہری کے شور مچانے پر اہل محلہ ڈاکوؤں نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں عوام نے ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزمان کی موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔