کراچی : پولیس نے ڈمپر کے خفیہ ٹینک میں چھپا 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑلیا

Published On 12 March,2023 09:54 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑلیا ۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں ریتی بجری کی آڑ میں چوری کا سرکاری کروڈ آئل منتقل کرنے والے گروہ کے کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزم ریتی بجری کے لوڈ ڈمپر میں کروڈ آئل چھپا کر منتقل کر رہا تھا، ملزم نے ڈمپر میں خفیہ طور پر ٹینک بنایا ہوا تھا، تلاشی کے دوران 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل ملا۔

پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور عبدالرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ پیٹرولیم کمپنیوں سے رابطہ کر کے بھی کھوج لگائی جارہی ہے ہیں کہ کروڈ آئل کہاں سے چوری ہوا ہے ۔